(زین مدنی)لالی وڈ انڈسٹری کی ماڈل واداکارہ مریم نفیس کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، مریم نفیس کی وبا میں مبتلاہونے پرمداحوں سے صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کر دی۔
ٹی وی اور فلم کی معروف ماڈل و اداکارہ مریم نفیس کورونا کا شکار ہوگئیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ مریم نفیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ میں آپ سب کو آئسولیشن سے سلام بھیج رہی ہوں کیونکہ میں بدقسمتی سے عالمی وباءکورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئی ہوں، مجھے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا، اس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
مریم نفیس نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ براہِ کرم ماسک پہنیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی اس وائرس سے بچائیں۔خوبرو اداکارہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں‘‘۔