ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این ٹی ایس ویب سائٹ بند، طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

این ٹی ایس ویب سائٹ بند، طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی ویب سائٹ بند ہونے سے ہزاروں امیدواروں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، ایم ڈی کیٹ کے خصوصی امتحان میں طلبہ کو این ٹی ایس کی ویب سائٹ سے رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت ایم ڈی کیٹ کا سپیشل امتحان کل منعقد ہو رہا ہے۔اس میں ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں رجسٹرڈ ہزاروں امیدواروں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ امیدواروں نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے این ٹی ایس کی ویب سائٹ فنکشنل نہ ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ این ٹی ایس کی ویب سائٹ فنکشنل نہ ہونے سے امیدواروں کو رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔

کل 29 نومبر کو تحریری امتحانات میں شرکت کیلئے امیدواروں کے پاس رول نمبر سلپس موجود نہیں ہیں۔رول نمبر سلپ کے بغیر امیدواروں کو کمرہ امتحان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ سے رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ نہ ہونے پر ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، کمیشن فوری طور پر نوٹس لے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer