’ارے یار میرے بال مت کاٹو‘ بچے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

28 Nov, 2020 | 04:25 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) بچے سب کو پیارے ہوتے ہیں، ان کی معصومانہ باتیں دل کو چھو لیتی ہیں، کوئی نہ کوئی ایسی بات کردیتے ہیں کہ سننے والے بے اختیار مسکرادیتے ہیں، ایک ایسے ہی بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی جوبال کٹواتے حجام کو وارننگ دے رہا ہے۔ میرے بال مت کاٹو۔بہت ماروں گا۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کی خوشیوں کے والدین زندگی بھر جتن کرتے نظر آتے ہیں تاکہ ان کی اولاد خوش وخرم زندگی بسر کرسکیں،اپنے بچوں کی خوشیوں کے لئے اعلیٰ تعلیم، اچھا لباس، رہن سہن غرض ہر چیز کا خیال رکھتے ہیں، بعض اوقات والدین میں سے کوئی بھی پریشانی میں مبتلا ہوتو ایسی بات کرتے ہیں کہ پریشانی کا تصور ختم ہوجاتا، مصومانہ لہجہ اور منافقت کی ملاوٹ سے صاف اور سیدھی باتیں کرتے ہیں، دیکھنے اور سننے والا دنگ رہ جاتا ہے۔

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جو کہ اس پلیٹ فارمزپر وائرل ہورہی ہے، یہ ویڈیو  بھارت کے صوبہ مہاراشٹر کےمشہور شہر ناگپور کی ہے،جہاں ایک چھوٹا بچے کی بال کٹواتے اس کےوالد نے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس کو لاکھوں لوگ لائیک کرچکے ہیں،ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ جس کا نام انوشرت ہے وہ اپنے بال کٹنے پر غصے میں حجام کوبار بار وارننگ دے رہا ہے کہ'ارے یار میرے بال مت کاٹو، میں بہت ماروں گا۔

ویڈیو اپنے کے والد کی جانب سے اپلوڈ کی گئی ،ویڈیو میں بچہ بال کاٹنے والے (نائی) سے دلچسپ مکالمے کررہا ہے اور اس سے بال کم کاٹنے پر اصرار کررہا ہے۔علاوہ ازیں بچے کے والد نے بال کٹوانے کے بعد بھی اپنے بیٹے کی مزید ویڈیوز وائرل کی، سوشل میڈیا صارفین ان کو پسند کیا اور اب تک انویڈیوز کو 12 لاکھ کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں۔ جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں