’’فیصل آباد میں بجلی میرے دادا کی وجہ سے آئی ‘‘

28 Nov, 2020 | 03:16 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے انوکھا دعویٰ کردیا،کہتی ہیں فیصل آباد میں بجلی میرے دادا کی وجہ سے آئی ۔جںؒت مرزا کے اس دعویٰ پر مبنی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ فیصل آباد میں بجلی ان کے پردادا کی وجہ سے آئی۔ ایئر پورٹ پر ایوب خان تھے، میرے پردادا نے ان کا ہاتھ پکڑا، آٹھ گھنٹے بجلی آتی تھی فیصل آباد میں، ہاتھ پکڑ کر کہتے ہیں کہ میں آپ کو تب تک نہیں جانے دوں گا جب تک 24 گھنٹے بجلی کی سپلائی نہیں کریں گے، پھر وہ آٹھ گھنٹے سے 24 گھنٹے جو بجلی ہوئی ہے وہ میرے پردادا کی وجہ سے ہوئی ہے۔

جنت مرزا کی جانب سے یہ دعویٰ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے اور ایسے ایسے شگوفے پھوٹ رہے ہیں کہ ہنسی روکنا مشکل ہوجائے۔ جنت مرزا کی یہ ویڈیو دیکھ کر ایک شخص نے امریکہ کے سابق صدر ابراہم لنکن کا ’مشہور مقولہ‘ شیئر کردیا۔

ٹوئٹر پر بعض لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے ’بجلی لگوانے‘ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ایک شخص نے اس بات کا شکر منایا کہ جنت مرزا نے گھنٹہ گھر کا کلیم نہیں کیا۔ ایک صارف نے جگت بازی کے ماہر ’فیصل آبادیوں‘ کیلئے کہا کہ ’فیصل آبادیوں کے لیے تو یہ جگت ہی کافی ہے  کہ 24 گھنٹے بجلی ان کو جنت مرزا کے پڑدادا کی وجہ سے ملی۔

یاد رہے سوشل میڈیا انسانی زندگیوں پر گہرا اثر چھوڑ رہا ہے،کسی کو امیر کررہا ہے تو کسی کو کنگال،جہاں اس کا منفی استعمال ہے تو ایسے میں اس کا مثبت استعمال بھی ہے،فیس بک،انسٹا گرام،ٹوئٹر ،یوٹیوب  اور ٹک ٹاک وہ مشہور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز ہیں جن پر کروڑوں صارفین اپنی صلاحیتیں دکھاتے نظر آتے ہیں،پاکستان کے غریب خاندانوں سے کئی نوجوان راتوں رات مشہور ہوگئے ہیں،یہ ٹک ٹاکر عجیب و غریب حرکتوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

مزیدخبریں