(جنید ریاض) صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت سے سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ملاقات کی، وفد کی قیادت صدر میاں رضاء الرحمن نے کی۔ ملاقات میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل و مشکلات پرگفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت سے سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے راجہ بشارت کو نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔وزیرقانون نے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل فوری حل کروانےکی یقین دہانی کروائی۔ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ فروغ تعلیم حکومت کا ویژن ہے ، پرائیویٹ سیکٹر کی فروغ تعلیم کے لئےخدمات قابل تحسین ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکول ریگولیٹر ی اتھارٹی ایکٹ 2020 قانون سازی سے پہلے سرونگ سکولز کو اعتماد میں لیا جائے،کورونا سے تعلیمی اداروں کودرپیش مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔صدر سرونگ سکولز میاں رضاء کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو ایل ڈی اے ٹیکسزاوریوٹیلیٹی بل میں رعایت دی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں کیلئے خصوصی فنانشل پیکج وقت کی اشد ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ارفع ٹیکنالوجی پارک میں صوبائی وزیر تعلیم برائے سکول مراد راس نے نجی سکولوں کی رجسٹریشن کو آن لائن کردیا، مراد راس کا کہنا تھاکہ نئے نظام کے تحت پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز اپنی آن لائن رجسٹریشن کراسکیں گے، سسٹم سے نجی سکولوں کا مکمل اور درست ڈیٹا ملے گا اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا ، انھوں نے مزید کہا کہ سسٹم کا نام ای لائسنس فار پرائیویٹ سکولز رکھا گیا ہے،نجی سکولز یکم مارچ تک نئےنظام کے تحت اپنی رجسٹریشن مفت کراسکیں گے۔
راد راس کا کہنا تھاکہ وہ سکولز بند کرنے کے حق میں بالکل بھی نہیں تھے لیکن کورونا کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے مجبوری میں فیصلہ کیا، نجی سکولوں کی مالی سپورٹ کے لئے وفاقی حکومت خصوصی پیکج پر کام کررہی ہے ، مراد راس کا کہنا تھا کہ اگلے 5 سال بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اور ہم پی آئی ٹی بی سے ملکر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مزید بہتری لائیں گے ۔