نبیل ملک: برائلر کی آج پھر اونچی اڑان، اچانک 16 روپے اضافے کے بعد پھر ٹرپل سنچری مکمل کرتے ہوئے تین سو چھ روپے کلو ہو گیا، ادھر فارمی انڈے بغیر اضافے کل کی قیمت پر آج بھی دستیاب ہیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آج چکن کی قیمت میں ایک ساتھ اچانک سولہ روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد شہر میں مرغی کا گوشت 306 روپے کا کلوہو گیا ہے۔،دوسری جانب زندہ برائلر مرغی تھوک ریٹ میں 11 روپے اضافے کے بعد 203 روپے کلو ہو گئی ہے۔
زندہ برائلر مرغی پرچون ریٹ میں 11 روپے اضافے کے بعد 211 روپے کلو ہو گئی ، ادھر آج شہر میں فارمی انڈوں کی قیمت 176 روپے درجن پر مستحکم ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فارمی انڈوں کی پیٹی 5 ہزار 160 روپے پر برقرار ہے، چکن اور انڈوں کی قیمتوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لاہوریوں نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پرقابوپانے میں ناکام ہو گئی ہے۔
دوسری جانب سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آج سیب 123 روپے کلو پر مستحکم، امرود 1 روپیہ کمی کے بعد 93 روپے کلو، کیلا 3 روپے اضافے کے بعد 74 روپے درجن، انگور 190 روپے کلو پر مستحکم، کھجور 500 روپے کلو پر مستحکم، انار 340 روپے کلو پر مستحکم، کینو 3 روپے اضافے کے بعد 70 روپے درجنہوگئے۔
آلو 90 روپے کلو پر مستحکم، پیاز 2 روپے کمی کے بعد 60 روپے کلو، ٹماٹر 130 روپے کلو پر مستحکم، لہسن 270 روپے کلو پر مستحکم، ادرک 5 روپے کمی کے بعد 535 روپے کلو، بند گوبھی 80 روپے کلو پر مستحکم، پھول گوبھی 5 روپے اضافے کے بعد 57 روپے کلو، شملہ مرچ 12 روپے اضافے کے بعد 215 روپے کلو ہوگئی۔
سبز 170 روپے کلو پر مستحکم، گاجر 62 روپے کلو پر مستحکم، مولی 1 روپیہ اضافے کے بعد 27 روپے کلو پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔ لاہوریوں کا کہنا ہےکہ اشیاءکی قیمتیں کم یا مستحکم ہونےکاانہیں کوئی فائدہ نہیں، قیمتیں کم ہونے باوجوداتنی مہنگی ہیں کہ ان کی قوت خرید سے باہرہیں۔