شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان

28 Nov, 2020 | 12:39 PM

Shazia Bashir

جنید ریاض: محکمہ موسمیات کےمطابق آج شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس 198 ریکارڈ کیا گیا ہے۔


محکمہ موسمیات کےمطابق آج شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔آج شہرمیں ائیر کوالٹی انڈیکس 198 ہے, آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیاجبکہ شام کےوقت یہ تناسب 40 فیصد تک ریکارڈکیےجانےکاامکان ہے, محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چند روز میں شہر کا موسم خشک رہنے کیساتھ درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ریکارڈ کیا گیا دن کے اوقات میں ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا جبکہ فضا بھی صاف ہوگئی دس کلو میٹر فی گھنٹہ کے مطابق ہوائیں چلنے سے اییر کوالٹی انڈکس کا معیار قدرے بہتر رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ایک نیا سسٹم پنجاب آئے گا جو لاہور میں بادل لائے گا۔

مگر لاہور میں نومبر کے اخری ہفتے بارش کے امکانات کم ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کا موسم مزید سرد ہوگا درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ساتھ بارشیں بھی برسییں گی، دھند میں اضافہ کے باعث فضائی الودگی میں شدت آئےگی۔

 

مزیدخبریں