گھر میں رہ کر کام کرنے والے عملے پرنئی پابندیاں عائد

28 Nov, 2020 | 03:27 PM

Sughra Afzal

لوئر مال (عثمان علیم) کورونا کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے 50 فیصد سٹاف پالیسی پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلہ کے مطابق بیمار سٹاف دفاتر نہیں آئے گا، گھروں سے کام کرنے والا سٹاف بغیر اجازت دوسرے شہروں کو نہیں جا سکے گا، 31 جنوری تک 50 فیصد سٹاف پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا، تمام ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف روٹیشن کے حوالے سے ڈیوٹی روسٹر جاری کریں گے، جن سٹاف ممبران کو نزلہ، زکام اور بخار کی شکایات ہوں وہ دفتر نہیں آئیں گے، محکمے کا کوئی بھی ملازم تحریری درخواست کے بغیر دوسرے شہر نہیں جائے گا، جو عملہ گھروں سے کام کرے گا وہ موبائل فون آن رکھنے کا پابند ہوگا، گھروں پر موجود عملہ بوقت ضرورت ایک گھنٹے کی کال پر دفتر پہنچے کا پابند ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے لاہور میں مزید 5 اموات جبکہ 176 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، ہسپتالوں میں بھی مریض بڑھ گئے۔ 259 کورونا  وارڈز میں داخل جن میں سے 91 آئی سی یو اور 25 وینٹی لیٹر پرزیر علاج ہیں۔ 

ترجمان پنجاب پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں 654 نئے مریض سامنے آئے ہیں ا ور 22 اموات ہوئی ہیں، کورونا کے دوران پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 117160 مریض سامنے آئے ہیں اور 2945 اموات ہوئی ہیں۔ پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر لاہور ہے جس میں مجموعی طور پر کورونا کے 57741 کیسز رپورٹ اور 1177 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، صوبے بھر میں کورونا متاثرین 98191 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں