وارڈن کو گاڑی روکنا مہنگا پڑگیا, واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

28 Nov, 2020 | 10:58 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(علی ساہی)فرض شناس وارڈن تجھے سلام، گاڑی ڈرائیور کی چالان کے لئے کاغذات دینے کی بجائے بدتمیزی، گاڑی مارکربونٹ پر گرا دیا ، سٹی نیوز نیٹ ورک کو واقعہ کی تمام تفصیلات موصول ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کالے شیشوں والی گاڑی روکنا وارڈن کو مہنگا پڑگیا، قانون توڑنے والے ڈرائیور کو روکنے پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی، جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اہلکار نےسامنے سے ہٹنے سے انکار کردیا، گاڑی رکوانے کے لئے بونٹ پر بیٹھا وارڈن فرض کی تکمیل میں ہٹ دھرم ڈرائیور کی تیز رفتاری کے سبب دونوں ٹانگ زخمی کروا بیٹھا۔
 گاڑی ڈرائیور نے چالان کے لئے کاغذات دینے کی بجائے بدتمیزی شروع کردی، جیل روڈ پروسیم نامی وارڈن کوگاڑی ڈرائیور نے گاڑی مارکربونٹ پر گرا دیا،واقعہ کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 کو موصول ہوگئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک کی روانی جاری ہے جیل روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی آرہی جس پر فرنٹ سائیڈ( بونٹ) پر ٹریفک وارڈن بیٹھا گاڑی کا روکوانے کی کوشش کررہا ہے مگر ڈرائیوار کی ہٹ دھرمی میں ذرا برابر بھی کمی نہیں آئی۔ وارڈن کوبونٹ پر بٹھا کرجیل روڈ پر زگ زیگ کرتے ہوئے ہوئے سڑک پر گرا دیا، وارڈن وسیم کی مدعیت میں نامعلوم کار مالک کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کروادیا ۔

واضح رہے کہ ٹریفک وارڈنز سے بد تمیزی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی لاہور میں ایسے سانحے ہوچکے ہیں جہاں ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا،یونیفارم پھاڑدی جاتی، اپنی جان ہتھیلی پر رکھے یہ اہلکار عوام کے تحفظ اور جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مشغل ہیں،حادثات سے بچاؤ کے لئے  آگاہی مہم چلائیں، مگر افسوس کے معاشرے کے بااثر اور امیرزادوں کی بگڑی ہوئی اولادیں قوانین کو روند رہی ہیں جس کے معاشرے پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسے عناصر کے خلاف کارروائی یا حراست میں لیا جائے تو اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی سے ہاتھ دھوناپڑتا ہے۔

مزیدخبریں