جیل روڈ پر حادثہ،کمسن بچی جاں بحق،والد کی حالت تشویشناک

28 Nov, 2020 | 10:14 AM

M .SAJID .KHAN

(فخر امام)لاہور میں شادمان کے علاقے جیل روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، تیز رفتارکار بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سوار فیملی پر چڑھ دوڑی،خوفناک حادثہ میں کمسن بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ والد کوتشویشناک  حالت  میں سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان تیز رفتار قاتلوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ شادمان کے علاقے جیل روڈ پر  پی آئی سی کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں کارسوار نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی۔کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر والدین کے ساتھ سوار 3 سالہ بچی جاں بحق ہوئی، موٹرسائیکل سوار بچی کے والد کو حالت تشویشناک میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد مشتعل عوام نے کار سوار کو دھر لیا، شادمان پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں۔

حادثات کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین سے لاعلمی اور تیز رفتاری ہے، تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن شہری مختلف حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں، چند خوش قسمت لوگ ہی معجزاتی طور پر جان لیوا حادثات سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ چند افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری اور کچھ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔




مزیدخبریں