نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تیاری شروع

28 Nov, 2020 | 10:46 AM

Sughra Afzal

جوہر ٹاؤن (درنایاب) ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے پہلے فیز میں 10 ارب کی لاگت سے 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تیاری شروع، ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے باقاعدہ منظوری لئے کیلئے ایجنڈا تیار یکم دسمبر کو اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔

 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی( ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی کا رواں سال ساتویں اجلاس یکم دسمبر کو بلانے کا نوٹس جاری کر دیا گیا، اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کریں گے، ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان ہاؤسنگ کے انفراسٹرکچر کا پی سی ون بھی پیش کیا جائے گا، ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کا فنانشل ماڈل بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، ایل ڈی اے جوائنٹ وینچر رولز کا مسودہ بھی گورننگ باڈی میں پیش ہوگا، کوٹ لکھپت مارکیٹ کا نیا لے آؤٹ پلان بھی پیش کیا جائے گا، ریور راوی پراجیکٹ سے اراضی نکالنے کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کا ایجنڈا بھی پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایل ڈی اے کے دو ایڈیشنل ڈی جی کو برابری الاؤنس دینے کا ایجنڈا بھی پیش ہوگا جبکہ ٹیپا کو انجینئرنگ ورکس کے لئے دوبارہ بااختیار بنانے کا ایجنڈا بھی پیش کیا جائے گا، اجلاس میں واسا کے کمرشل آڈٹ کا ایجنڈا بھی پیش ہوگا۔

دوسری جانب نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو تاریخی ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے لیے پنجاب حکومت نے فاٹا کے نئے آرڈیننس 2020 کی اب منظوری بھی دے دی ہے، نئےآرڈنینس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز لو اِنکم سوسائٹیز سے صرف 20 پلاٹ دے کر ہر طرح کی چھوٹ حاصل کر سکیں گی، اس نئے آرڈنینس کے مطاق لو انکم سوسائٹی بنانی ہے تو20 فیصد گھر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو دینا ہوں گے۔

مزیدخبریں