ایل ٹی سی تباہی کے دہانے پر، تمام روٹس بند

28 Nov, 2020 | 09:31 AM

Sughra Afzal

ایجرٹن روڈ (عثمان علیم) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی تباہی کے دہانے پر ، شہر میں چلنے والے تمام روٹس بند، سیاسی گرما گرمی ایوانوں سے نکل کر دفاتر میں پہنچ گئی۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے چیئرمین ڈاکٹر شاہد صدیق خان اور (ن )لیگ کی جانب سے لگائی گئی سی ای او مریم خاور میں اختیارات کی جنگ شدت اختیار کرگئی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں سی ای او کی چیئرمین ایل ٹی سی سے تلخ کلامی کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق کمپنی میں جاری سرد جنگ سے کارکردگی شدید متاثر ہو رہی ہے، کمپنی میں شدید مالی بے ضابطگی کا آڈٹ بھی شروع کر دیا گیا، بورڈ اف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں سی ای او ایل ٹی سی مریم خاور استعفیٰ دینے والے بورڈ ممبران کو بھی میٹنگ میں بٹھانے پر بضد رہیں جبکہ چیئرمین ڈاکٹر شاہد صدیق نے استعفیٰ دینے والے بورڈ ممبران جاوید مسعود اور میاں ہارون کو میٹنگ چھوڑنے کی کال دی، مستعفی ہونے والے بورڈ ممبران کو میٹنگ میں نہ بٹھانے پر سی ای او ایل ٹی سی مریم خاور نے چیئرمین ایل ٹی سی سے ڈاکٹر شاہد صدیق سے تلخ کلامی کی اور بورڈ اف ڈائریکٹرز کی میٹنگ بدنظمی کا شکار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایل ٹی سی سے تلخ کلامی پر ڈائریکٹر فنانس ایل ڈی اے اختر سہیل نے کمپنی سیکرٹری حامد کو شٹ اپ کال بھی دی، بدنظمی اور تلخ کلامی کے بعد سی ای او ایل ٹی سی مریم خاور مستعفی ممبران جاوید مسعود، میاں ہارون اور کمپنی سیکرٹری حامد کو لے کر میٹنگ سے چلتی بنیں۔

چیئرمین ایل ٹی سی ڈاکٹر شاہد صدیق نے سی او سی ایل ٹی سی مریم خاور کی جانب سے کی جانیوالی بدنظمی پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے بورڈ ممبران سے رپورٹ طلب کر لی۔ 

چیئرمین ایل ٹی سی ڈاکٹر شاہد صدیق کا کہنا ہے کہ سی ای او کمپنی کی کارکردگی کو متاثر کر رہی ہے، کمپنی کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے ہونے والے بورڈ میٹنگز کے انعقاد میں بھی روڑے اٹکائے جارہے ہیں، سی ای او ایل ٹی سی مریم خاور کو کال کر کے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو موقؤ دینے سے انکار اور تلخ کلامی کی۔

مزیدخبریں