علی ظفر کا سندھ کی ثقافت کوخراج تحسین، نیا سندھی گانا "الے"ریلیز

28 Nov, 2020 | 11:25 AM

Shazia Bashir

زین مدنی: لالی وڈ انڈسٹری کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کا سندھ کی ثقافت کوخراج تحسین، نیا سندھی گانا "الے"ریلیز کر دیا گیا،گانا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے،گانے میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔


 تفصیلات کے مطابق  علی ظفر کے ساتھ اس گانے میں 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، عروج فاطمہ کے علاوہ علی ظفر کے ساتھ سندھی ریپر عابدروہی بھی گانے کی ویڈیو میں شامل ہیں، علی ظفر نے اس سے قبل عروج فاطمہ سے مل کر معروف بلوچی گیت لیلیٰ او لیلیٰ بھی ریلیز کیا تھا۔

تیرا سالہ گلوکارہ کا تعلق بلوچستان سے ہے،جس نے گزشتہ سال علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، علی ظفر نے اپنے پروڈکشن ہاؤس لائٹنگ اینگل کے تحت نوجوان گلوکاروں کو پروموٹ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، علی ظفر گانے میں اجرک پہنے سندھی روایتی رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

مزیدخبریں