گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں تو روز باقی

28 Nov, 2019 | 11:01 PM

Arslan Sheikh

( شہزاد علی ) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دو دن باقی رہ گئے، ایف بی آر کو تاحال بارہ لاکھ گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا، صدر لاہور ٹیکس بار خرم شہباز بٹ نے 31 دسمبر تک توسیع کیلئے چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔ 

لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کردیا ہے۔ صدر لاہور ٹیکس بار خرم شہباز بٹ اور جنرل سیکرٹری رانا ثاقب منیر نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو خط میں لکھا ہے کہ ایف بی آر نے گوشوارہ فارم تاخیر سے متعارف کروایا اس کے بعد ٹیکس گزاروں کو مناسب وقت نہیں دیا گیا۔ لاہور سمیت ملک بھر سے تاحال 16 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوسکے ہیں۔

صدر لاہور ٹیکس بار نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس گزاروں کی سہولت اور گوشواروں کا ہدف پورا کرنے کیلئے ایک ماہ کی توسیع دے۔ خرم شہباز بٹ نے کہا ہے کہ تاحال ایف بی آر کو سال 2018 کے 28 لاکھ گوشوارے جمع ہوچکے ہیں۔ اگست 2019 تک سال 2018 کی ریٹرن فائلز ہوتی رہی ہیں۔

خرم شہباز بٹ نے مزید کہا ہے کہ اگر 30 نومبر کے بعد توسیع نہ کی گئی تو ایف بی آر کو 12 لاکھ گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں