فیروز پور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق

28 Nov, 2019 | 06:31 PM

Arslan Sheikh

( فخر امام ) یوحنا آباد کے قریب فیروزپور روڈ پر ٹریفک حادثہ، کار اور رکشے میں تصادم کے باعث ضعیف خاتون جاں بحق ہوگئی۔       

عینی شاہدین کے مطابق یوحنا آباد کی جانب قصور فیروزپور روڈ پر ایک کار نے رکشہ کو ٹکر ماری جس کے باعث رکشہ سے ایک عورت روڈ پر گئی جبکہ پیچھے سے اچانک آنے والی بس نے خاتون کو کچل دیا، جس سے خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ ورثا نے مزید کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔

مزیدخبریں