(علی ساہی) پنجاب پولیس کی وردی میں ایک بارپھر معمولی تبدیلی، پنجاب پولیس کی جرابوں کا رنگ تبدیل کردیا گیا۔
2017 میں پنجاب پولیس کی وردی کا رنگ خاکی پینٹ اور کالی شرٹ سے تبدیل کرکے اولیوگرین کر دیا گیا تھا، اب ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہوا جس میں پولیس اہلکاروں کو نیوی بلیو رنگ کی جرابیں پہننے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ بقیہ یونیفارم اولیو گرین ہی استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس اہلکاروں کی جرابوں کا رنگ اولیو گرین تھا۔