’’سابق دور میں عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پردھوکہ دیا گیا‘‘

28 Nov, 2019 | 01:06 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ مختصرعرصے میں پنجاب کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔

وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار سےاراکین اسمبلی نے ملاقات کی، اس موقع پران کا کہنا تھا کہ وہ نعروں پرنہیں عمل پریقین رکھتے ہیں، حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق دور میں صوبے کےعوام کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پردھوکہ دیا گیا۔

عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی گئی ہے، پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرکے ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے، سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء شوکت علی لالیکا، محمد جہانزیب خان کھچی، اراکین پنجاب اسمبلی محمد اعجاز حسین، رائے ظہور احمد، محمد علی رضا خان خاکوانی ،فردوس رہنا، شمیم آفتاب اوردیگر شامل تھے، رکن پنجاب اسمبلی وچیف وہیب سید عباس علی شاہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری کو آرڈینیشن وزیراعلیٰ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

مزیدخبریں