ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دسمبر تک توسیع کردی، جبکہ آشیانہ کیس اور رمضان شوگر مل کیس میں شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

 منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، عدالتی استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس جلد پیش کردیا جائےگا، اس پر عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دسمبر تک توسیع کردی۔

حمزہ شہباز کو ریمانڈ کے بعد کورٹ نمبر پانچ میں رمضان شوگر مل کیس میں پیش کیا، اس کیس میں عدالت نے حمزہ شہباز کو سپلیمنٹری ریفرنس کی نقل فراہم کردی، عدالت میں شہبازشریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی جوعدالت نے منظور کرلی، اسی عدالت میں آشیانہ کیس کی بھی سماعت ہوئی، جسٹس فواد حسن فواد، احد چیمہ، شاہد شفیق اوردیگر ملزمان کی حاضری مکمل کرکے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست میں وکیل امجد پرویز نے موقف اختیارکیا کہ شہباز شریف جب تک واپس نہیں آتےان کی جگہ وکیل باقاعدگی سے پیش ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer