پروفیشنل اداکار ہوں کردار کو ڈیمانڈ کے مطابق نبھانا اولین ترجیح ہوتا ہے: ہمایوں سعید

28 Nov, 2019 | 10:56 AM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) اداکار  ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ایک پروفیشنل اداکارہوں اور اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق کردارنبھانا ہی میری اولین ترجیح ہوتا ہے۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ہمایون سعید نے کہا کہ میرے نزدیک ایک طرف تو کردارکی ڈیمانڈ کوانتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ پورا کرنے والا ہی ورسٹائل فنکارمانا جاتا ہے اوریہی انداز اسے دوسرے فنکاروں سے منفرد بھی بناتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ میں نے ” اسٹارز “ کے پیچھے بھاگنے سے بہتر سمجھا کہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ذریعہ اپنی خود کی پہچان بناوں، اداکار نے کہا کہ میں ایک بات جانتا ہوں کہ انہی فنکاروں کے کام کوسراہا جاتا ہے جومنفرد کام کریں۔

 وہی فنکاراپنے ملک کی شناخت بنتے ہیں اورجو لوگ ایسا نہیں کرتے وہ راتوں رات اندھیروں میں گم ہوجاتے ہیں۔

      

مزیدخبریں