(شہباز علی) لاہور کے باڈی بلڈر حافظ شعیب نے مسٹر یونیورس مقابلے میں برانز میڈل اپنے نام کرلیا، وحدت کالونی کے رہائشی نے تھائی لینڈ میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔
وحدت کالونی کے حافظ شعیب نے تھائی لینڈ میں ہونے والے ڈبلیو بی بی ایف کے مقابلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کیا، 90 کلوگرام کیٹیگری میں بھارت نے گولڈ جب کہ ایرانی تن ساز نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
حافظ شعیب کے والد علائوالدین بھی مسٹر پاکستان رہ چکے ہیں۔