اوریئنٹل کالج پی یو میں بابا گورونانک چیئر قائم کرنے کا اعلان

28 Nov, 2018 | 09:46 PM

Arslan Sheikh

( سٹی42) پنجاب یونیورسٹی میں بابا گورونانک چیئر قائم کرنے کا اعلان، اوریئنٹل کالج میں بابا گورونانک چیئر کے ذریعے سے گورونانک کی تعلیمات و فلسفہ پر تحقیقی کام کیا جائے گا۔

اوریئنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی میں بابا گورونانک انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں سابق وزیر قانون پنجاب جسٹس (ر) افضل حیدر کی زیر صدارت ممبرصوبائی اسمبلی زینب عمیر، ڈنمارک سے صدف مرزا، برطانیہ سے سردار امریک سنگھ ، سردار باوا سنگھ ، سویڈن سے ڈاکٹر ہائنزورنر ویسلر، چیئرپرسن شعبہ پنجابی پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان، ملکی و غیر ملکی سکالرز، فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پنجاب یونیورسٹی میں بابا گورونانک چیئر قائم کی جائے گی اور اس چیئر کا مقصد گورونانک کی تعلیمات و فلسفہ پر تحقیق کرنا ہے، اس سے متعلقہ ریسرچ ورک کو مربوط کرنا ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) افضل حیدر کا کہنا تھا کہ بابا گرونانک کی تعلیمات میں امن کا درس ملتا ہے جنہوں نے سخت مشکلات کا سامنا کر کے بہترین معاشرے کی بنیاد رکھی۔

اس موقع پر ڈین ڈاکٹر سلیم مظہر نے کہا کہ اورینٹل کالج شعبہ پنجابی میں بابا گرونانک کی تعلیمات پرتحقیقی کام کو فروغ دیا جائے گا۔ یہ سیمینار بابا گرونانک کے 549 ویں جنم دن کی مناسبت سے منعقد کیا گیا ہے۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos

مزیدخبریں