علی اکبر: گورنر پنجاب چودھری سرور نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین دسمبر سہ پہر2 بجے طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین دسمبر سہ پہر2 بجے طلب کر لیا ہے، اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت شروع ہو گا۔
جس میں حکومت کی جانب سے مختلف مسودے قانون ایوان میں پیش کئے جائیں گے، ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کا ترمیمی مسودہ قانون بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos