خبردار ہوشیار، جعل سازوں نے گاڑیاں ہتھیانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

28 Nov, 2018 | 02:54 PM

Sughra Afzal
Read more!

(عرفان ملک) خبردار ہوشیار، جعل سازوں نےگاڑیاں ہتھیانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ رینٹ پر لینے کے بہانے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں ہتھیانے والے خطرناگ گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سٹاف نے رینٹ پر لینے کے بہانے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں ہتھیانے والے خطرناک گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی اے وی ایل ایس عاطف حیات نے کہا کہ دو گرفتار ملزمان کے قبضے سے 35 قیمتی گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مالکان گاڑیاں رینٹ پر دیتے تھے لیکن ملزمان انہیں آگے فروخت کر دیتے تھے۔

ملزمان بڑی مہارت کے ساتھ گاڑی سے ٹریکر ریموو کرتے اور جعلی کاغذات بنا کر علاقہ غیر میں بیچ دیتے۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ گاڑیاں رینٹ پر لے کر گروی رکھتے اور فروخت کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور انہوں نے 60 سے زائد گاڑیوں کو ہتھیانے کا اقرار کیا۔

مزیدخبریں