جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے حکومت کا ایک اور بڑا اقدام

28 Nov, 2018 | 11:35 AM

Sughra Afzal
Read more!

(عرفان علی) پنجاب میں نئے صوبے کے قیام کیلئے حکومت کا ایک اور اقدام،  ایف آئی اے پنجاب کو دو زون میں تقسیم کر دیا گیا۔ اب ایک ڈائریکٹر کی جگہ دو ڈائریکٹرز پنجاب میں ایف آئی اے کے معاملات کو دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسٹیبلشمنٹ نے ایف آئی اے کو زون ون اور زون ٹو میں تقسیم کرتے ہوئے ایک اور ڈائریکٹر کو پنجاب میں تعینات کر دیا ہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب وقار عباسی اب ڈائریکٹر زون ون ہونگے جبکہ ہیڈ کوارٹر میں تعینات طارق چوہان ڈائریکٹر زون ٹو کے فرائض سرانجام دیں گے۔

زون ٹو میں ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سرکل شامل ہو گا جبکہ زون ون میں انسداد انسانی سمگلنگ سرکل، کارپوریٹ کرائم سرکل، اینٹی کرپشن سرکل سمیت دیگر سرکل شامل ہو نگے۔

مزیدخبریں