(علی رامے) لاہوریوں کیلئے بری خبر، شہباز دور حکومت کا ائیرپورٹ سے بھاٹی چوک تک 200ارب روپے کا پرپل لائن منصوبہ بند کر دیا گیا۔
سٹی 42 کے مطابق 17 کلومیٹر طویل پرپل لائن کیلئے گڑھی شاہو، بوہڑ والہ چوک، برانڈتھ روڈ، شاہ عالم چوک، بھاٹی چوک میں12 ارب کی زمین خریدی جانی تھی۔ جبکہ سول ورکس پر ایک کھرب بارہ اورالیکٹریکل، میکینکل ورکس پر 66 ارب کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
فیزیبلٹی کے مطابق 11۔46 کلومیٹر ایلیویٹڈ ٹریک بنایا جانا تھا۔ جس میں9 سٹیشن ایلیویٹڈ، تین انڈر گراﺅنڈ، دو انٹرچینج سٹیشن شامل تھے۔ پلاننگ حکام کے مطابق حکومت نے یہ منصوبہ اب بند کر دیا۔