(عفیفہ نصر اللہ ) رائل پام میں خواتین انٹرپرینیور شپ کے حوالے سے" رنگریزہ" نامی خصوصی تقریب، پاکستان سمیت انگلینڈ اور دیگر ممالک کی خواتین نے خصوصی شرکت کی۔
خواتین اب خودمختار ہوچکی ہیں اور گھر بیٹھے اپنا روزگار بھی چلا سکتی ہیں،اسی سلسلہ میں رائل پام میں تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں خواتین نے مختلف سٹالز لگا رکھے تھے جہاں وہ کپڑے، زیور، جیولری میک اپ سے لیکر گھریلو نمائشی اشیا بیچ رہی تھیں۔
تقریب میں شرکت کرنے والی خواتین میں زیادہ تر آن لائن بلاگرز کی بڑی تعداد شامل تھی جو گھر بیٹھے لاکھوں کی تعداد میں صارفین کو مختلف گھریلو اور پیشہ وارانہ تربیت دے رہی ہیں۔
تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات کا مقصد خواتین کو نہ صرف مضبوط کرنا بلکہ انہیں گھر بیٹھے معاشی طور پر خود کفیل بنانا بھی ہے۔