کنجاہ میں زمین کے جھگڑے پر دو گروہوں میں تصادم، دس افراد فائرنگ  سے زخمی

28 May, 2024 | 11:36 PM

سٹی42: زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے مابین گولیاں چل گئیں، دو طرفہ فائرنگ سے  دس افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔ 

زمین کے جھگڑے پر دو گروپوں کا تصادم گجرات کے قصبہ کنجاہ میں ہوا۔ فریقین نے خطرناک اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا۔ مسلسل گولیاں چلنے سے سارے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
 دونوں گروپوں کی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی  ہوئے جنہیں ان کے ساتھی گجرات کے میجر شبیر شریف ہسپتال  لے گئے۔ ہسپتال میں تین زخمیوں کی حالت خطرناک ہے۔

کنجاہ میں ماحول کشیدہ ہے۔  با اثر افراد کی اور ان کے ساتھی خطرناک اسلحہ لے کر سرعام گھوم رہے ہیں۔ پولیس کسی کو بھی روکنے کی کوشش نہیں کر رہی۔ اس صورتحال پر عل کنجاہ کے عام مکینوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں