عثمان خان: نیب راولپنڈی نے پراپرٹی ٹائیکوں کے راولپنڈی آفس پر چھاپہ مارا ہے۔
القادر ٹرسٹ کیس میں ملوث پراپرٹی ٹائیکون کے آفس پر چھاپہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے مارا گیا۔
پولیس اور نیب کی ٹیم بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز ٹو آفس میں موجود ہے اور بحریہ ٹاؤن کے عملے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
نیب کے اہلکار دفتر کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے تو شیشے کے دروازے کا ایک پٹ ٹوٹ کر بکھر گیا۔ اہلکاروں نے الماریوں اور شیلفوں میں موجود تمام فائلوں میزوں پر ڈھیر کر دیں اور سارے دفتر کی مکمل تلاشی لی۔