وہاڑی کا  خطرناک مفرور دس سال بعد سعودی عرب سے گرفتار 

28 May, 2024 | 10:20 PM

علی ساہی:  پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کے اشتراک سے فورتھ شیڈول کا مفرور اشتہاری 10برس بعد سعودی عرب سے گرفتار ہو گیا۔

اشتہاری ملزم  راؤ حبیب الرحمان کے خلاف تھانہ فتح شاہ ضلع وہاڑی میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔  پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا ، گرفتاری کیلئے مسلسل فالواپ  کیا۔

سعودی  عرب کی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان بھیج دیا ، وہاڑی پولیس نے لاہور ائیر پورٹ سے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔ اس سال بیرونی ممالک سے گرفتار کروا کر پاکستان واپس لائے گئے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی  ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے خطرناک اشتہاری کی سعودی عرب سے گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ 

*

مزیدخبریں