لاہور میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا ۔
نوجوان کے قتل کا واقعہ چندرائے گاؤں میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے 18 سالہ مشرف شدید زخمی ہو گیا۔ گاؤں کے لوگوں نے اسے جنرل ہسپتال منتقل پہنچایا، جہاں وہ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے مر گیا۔
تھانہ کوٹ لکھپت کی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل بظاہر دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم متاثرہ خاندان کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔