ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے،اب کسان کوڈائریکٹ سبسڈی دیں گے: مریم نوازشریف

Maryam Nawaz, Kisan Card Project, Wheat farmers\' direct subsidy, City42, Wheat procurement corruption, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ پنجاب کے گندم کے کاشتکاروں کو براہ راست سبسڈی دیں گی کیونکہ گندم کی خریداری میں گھپلے ہوتے تھے۔  

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یہ بات پنجاب اسمبلی کے ارکان کے ساتھ ملاقات کے دوران بتائی۔  ملاقات کرنے والوں میں ارکان صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ، مرغوب احمد، کاشف پڈھار،محمد حسن ریاض، نعیم صفدر انصاری، غزالی سلیم بٹ، زاہد اکرم، طارق سبحانی، محمد سلمان نعیم،قاسم ندیم، سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شہباز اور بلال ذوالفقا ر علی کھوکھر شامل تھے۔

کسان کارڈ پروجیکٹ لا رہے ہیں

مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام لئے بغیر ان کی بات دہراتے ہوئے کہا، کچھ لوگ کہتے تھے ہم آلو پیاز کیلئے حکومت میں نہیں آئے۔پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے بہت بڑا کسان کارڈ پراجیکٹ لارہے ہیں۔  نرخ مزید نیچے آئیں گے،پرائس کنٹرول اور دیگر امور کیلئے الگ سسٹم بنا رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو نرخ نیچے  آتے ہیں 

مریم نے بتایا کہ وفاقی حکومت کو زرعی مشینری اورٹریکٹر وغیرہ پر امپورٹ ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

بے گھر  عوام کیلئے گھر بنیں گے، ہائی برْڈ بسیں چلیں گی، یوتھس کو موٹر بائیکس ملیں گی
بے گھر لوگوں کو گھر بنا کر دیں گے،دیہات میں پلاٹ دینے کا جائزہ لے رہے ہیں،شہروں میں ہائبرڈبسیں لارہے ہیں اور نوجوانوں کو موٹر سائیکلیں دیں گے۔نوازشریف آئی ٹی سٹی کیلئے چین سمیت دیگر ممالک رابطے کررہے ہیں۔


مختلف اضلاع کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات میں قیمتیں کم ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوشوں کو سراہا۔ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل،تجاویز اورسفارشات پیش کیں۔ارکان ا سمبلی نے کہاکہ پونے تین ماہ میں روٹی اور دیگر اشیاء کے نرخ میں کمی ریکارڈ کے مترادف ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اختراعی آئیڈیاز لے کر عوام کی فلاح وبہبود کے بہترین کام کررہی ہیں۔

مریم نواز شریف نے ایم پی ایز کو عام آدمی سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔