علی امین گنڈاپور نے پیہور ہائی لیول کینال کا افتتاح، گدون کو تحصیل بنانے کا اعلان کر دیا

28 May, 2024 | 09:12 PM

سٹی42:   خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے  گدون میں پیہورہائی لیول کنال پلاٹ ون کا افتتاح کردیا  اور گدون کو تحصیل بنانے کا اعلان بھی کردیا۔  انہوں نے کہا کہ میں ایسے علاقے میں موجود ہوں جہاں سے اگر ایک بٹن بند کردیا تو آدھے پاکستان کی بجلی بند ہوجاےگی۔ 

وزیراعلی  علی امین گنڈاپور گدون میں پیہور ہائی لیول کینال پلاٹ ون کا افتتاح کرنے کے لئے گئے تو ان کے ہمراہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، شہرام خان، صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ بھی موجود تھے۔   علی امین گنڈاپور نے ٹوپی میں جلسے سے خطاب بھی کیا ۔

 علی امین گنڈا پور  نے ٹوپی میں جلسے سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ھم اختیارات کو نیچے تک لے جائنگے ، ۔ٹوپی کیلئے  ڈبل روڈ بنائیں گے، ویمن اینڈ چلڈران ھسپتال مکمل کرینگے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپ عمران خان کی طاقت  ہیں اور میری طاقت ہیں ۔ آپ رشوت کے خلاف اعلان جنگ کروگے،  کرپشن کے خلاف کھڑے ھوگے۔عوام کسی کو بھی غلط کام نہ کرنے دے ۔ میرا گھر  اور گاڑی عوام کے پیسوں سے چلتے ہیں ۔تمام انتظامیہ کو کہتا ہوں کے عوام کے مسائل حل کرے ۔مسئلہ فوراً حل ہونا چاہیے۔ میں مظلوم کے ساتھ ہوں ۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نوجونوں کا مستقبل  تباہ کرنے والے منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔
انوں نے کہا کہ عمران خان حق کے ساتھ ہیں۔ عمران خان کے خلاف جعلی کیسز ہیں ۔ ۔اگر عمران ہوتا تو فلسطین کے خلاف ایسا نہ ھوتا ۔فلسطین ظلم ہو رہا ہے یہ ظلم اس ظالم حکومت کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے کہا جہاں پر میں کھڑا ہوں،  اگر ایک بٹن بند کردیا  تو پاکستان کی آدھی بجلی بند ہو گی۔ 
انہوں نے اعلان کیا کہ غریب  کو عوام سولر  پینل دیں گے ۔ عمران خان نے کال دی تو پھر سب دیکھ لیں گے ۔حق اور اپنے حقوق اور ملک کے لئے نکلیں گے۔ حقیقی آزادی اور اپنے بچوں کے نکلو گے۔ اپنے حق ان سے مانگو،  ھم فارم 45والے ہیں، 47والوں کی آنکھیں نیچے ہیں ۔ھم نے خوف کے بت توڑ دئیے۔

جلسہ میں اسد قیصر کی تقریر

پی ٹی آئی کے لیڈر، سابق سپیکر اسد قیصر  نے جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے کہا  پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈیشری سے اختیار لیا  گیا،  اس آرڈینس کو نہیں مانتے ۔  
اسد قیصر نے کہا کہ چیف منسٹر  کی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وفاق سے بات چیت جاری ہے۔   اگر بات نہ مانی گئی تو بجلی  یہاں بنتی ہے۔  بجلی ھماری ہے۔  لوڈشیڈنگ بلکل ختم کی جائے گی۔  
اسد قیصر نے الزام لگایا کہ پنجاب میں گندم کا بڑا سکینڈل ہوا ہے۔ ھم کسانوں کے ساتھ ہیں اس پر جودیشیل کمیشن بنایا جائے ۔ بارڈر پر تجارت بند ہے،  قبائلوں کو مشکلات ہیں، آپ نے قبائل کو روزگار دیا ،  انکو سہولیات دی جائیں۔ باڈر پر کاروبار فوری کھولا جائے۔ 
اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا منڈیٹ چوری کیا گیا ،  چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کرینگے۔  عمران خان  پاکستان کا مقبول لیڈر ہے۔  خان کی رہائی کے لئے ملک گیر تحریک شروع کرینگے۔

مزیدخبریں