این ڈی ایم اے میں ملازمت کے مواقع؛ ادارہ کی جعلساز ویب سائٹ کے متعلق وارننگ

28 May, 2024 | 07:30 PM

سٹی42: نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے پبلک کو انتباہ کیا ہے کہ وہ  ملازمتوں کے مواقع کی تشہیر کرنے والی جعلساز ویب سائٹ "فیڈرل ایمرجنسی رسپانس یونٹ پاکستان" سے بچیں۔ 
NDMA پاک نے فریب پر مبنی ویب سائٹ FERU سے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا ادارہ میں نوکری کے مواقع کے متعلق تشہیر کرنے والی ایک  ویب سائٹ   "فیڈرل ایمرجنسی رسپانس یونٹ پاکستان" کا  این ڈی ایم اے سے کوئی تعلق نہیں۔  یہ جعلساز ویب سائٹ ادارہ کی  فیک نمائندگی کر رہی ہے۔  
یہ ویب سائٹ غیر قانونی طور پر  این ڈی ایم اے میں ملازمت  کے مواقع  کی تشہیر کر رہی ہے اور  اپنے اشتہارات کی طرف متوجہ ہونے والوں سے  "درخواست کی پروسسیسنگ" کی فیس مانگ رہی ہے۔
این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ہم عوام کو سختی سے مشورہ دیتے ہیں کہ وہ مستعدی سے کام لیں اور NDMA کی آفیشل ویب سائٹ اور دیگر رابطہ چینلز کے ذریعے کسی بھی ملازمت کی پیشکش کی خود  تصدیق کریں۔

این ڈی ایم اے پاک کی آفیشل ویب سائٹ ملازمت کے مواقع اور دیگر متعلقہ معلومات سے متعلق مستند معلومات کا واحد ذریعہ ہے۔  اس سرکاری ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے :  https://www.ndma.gov.pk/
این ڈی ایم اے اس طرح کے طریقوں کے خلاف چوکس رہنے میں عوامی تعاون کو سراہتا ہے۔

مزیدخبریں