ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مریم نواز شریف نے صنعتوں کے فروغ کے اہداف پورے کرنے میں ناکام افسروں کو بدلنے کا حکم دے دیا

Maryam Nawaz Sharif, Special Economic Zones, Industrial Estates, City42, Industrialisation in Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اہداف پورا کرنے میں ناکامی اور ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل سٹیٹس کے سربراہ اور بورڈز تبدیل کرنے کا حکم  دے دیا۔ 

گزشتہ روز سپیشل اکنامک زون میں دست یاب کاروباری سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس میں  پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کے اہداف پورے  کرنے میں متعلقہ اداروں کی ناکامی پر وزیرِ اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے برہمی کا اظہار کیا۔

مریم نواز شریف نے حکم دیا کہ "انڈسٹریل سٹیٹس کے سربراہ اور ٹیم کی کارکردگی کا آڈٹ کرایا جائے گا"۔ انہوں نے کہا،  صنعتی شعبہ کو سہولتیں دے کر سابق حکومت کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے"۔ "انڈسٹریل سٹیٹس کو ان ہی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے، جن کے لئے یہ قائم کی گئی ہیں"۔

مریم نواز شریف نے بتایا کہ "ہم انڈسٹریل اسٹیٹس کو پلگ اینڈ پلے ماڈل پر قائم کرنا چاہتے ہیں"۔"انڈسٹری کے قیام کا طریق کار آسان اور تیز ترین بنا یا جائے گا"۔

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر محترمہ مریم اورنگ زیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ث ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل اور سیکرٹری صنعت و حرفت احسان بھٹہ سمیت اعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے -