سٹی42: آٹے اور فائن میدے کی قیمتوں میں کمی کےبعدضلعی انتظامیہ کاعوام دوست اقدام، ڈبل روٹی کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بڑی ڈبل روٹی کی قیمت میں 50 روپے تک کی کمی ہوئی جبکہ چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت میں 45 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ بڑی 750گرام کی ڈبل روٹی کی قیمت 230 سے کم کر کے 180 روپے مقرر کردی، چھوٹی 400گرام تک کی ڈبل روٹی کی قیمت140 سے کم کر کے 95 روپے مقرر کردی گئیں ہیں۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ڈبل روٹی کی قیمتوں میں 50 سے 70 روپے تک کی کمی کی گئی ہے، ڈبل روٹی کی نئی قیمتوں پر فی الفور عملدرآمد ہو گا، گندم کی قیمت میں کمی کے اثرات تمام ذیلی اشیاپرآرہےہیں۔
شہر کی برینڈڈ بیکریوں نےنئی قیمتوں کےاطلاق سےہاتھ کھڑے کر لئے ، تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق لوکل بیکریز پر کیا جائے گا۔