ملک اشرف: سابق نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار میاں جہانگیر کا کہنا ہے کہ 28 مئی کو میاں محمد نواز شریف نے دھماکے کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم بہت بڑا ایک ملک ہیں اور ہمیں کسی سے ڈرنا نہیں ہے۔
سابق نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار میاں جہانگیر نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر ہم نے پوری دنیا کو ایک پیغام دیا ہے کہ 1998 میں میاں محمد نواز شریف نے جو دھماکے کیے تھے وہ دنیا کو پتہ چل گیا تھا کہ پاکستان ایک ملک بھی ہے اور ایک ایٹمی طاقت بھی ہے اس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت دیگر شخصیات نے اپنا کردار ادا کیا ہے، جس طرح میاں محمد نواز شریف نے یہ دھماکے کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم بہت بڑا ایک ملک ہیں اور ہمیں کسی ملک سے ڈرنا نہیں ہے ، کسی سے خوف زدہ نہیں ہونا۔
میاں جہانگیر ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت کو اس وقت امریکہ سے ڈالروں کی آفر ہو رہی تھی کہ دھماکے نہ کریں لیکن یہ میاں محمد نواز شریف نے جو قدم اٹھایا میں سمجھتا ہوں یہ بہت اچھا فیصلہ تھا، اب دنیا میں ہماری پہچان ہوگی۔