گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

28 May, 2024 | 03:12 PM

(رانا امجد فاروق) رینالہ خودر میں گھریلو تنازع پر شوہر   نے بیوی پر  تیزاب پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ    قومی شاہراہ اڈہ کسان کے قریب پیش آیا جہاں  30 سالہ خاتون سڑک کنارے جھاڑیوں سے نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی۔متاثرہ خاتون کی شناخت نادیہ زوجہ بلال (30 سال تقریباً) سکنہ 5 ڈبلیو بی وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم کی جانب سے متاثرہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے  ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  متاثرہ خاتون کا شوہر پر الزا م لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ   شوہر نے چائے میں کچھ ملا کر بے ہوش کرنے کے بعد چہرے اور بازو پر تیزاب پھینک دیا۔

 پولیس کے مطابق  تیزاب سے خاتون کا چہرہ، بازو اور بائیں ٹانگ متاثر ہوئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔   پولیس کی جانب سے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں