ڈیفنس: ڈاکو نے فیملی کو یرغمال بنا کر سوا  کروڑ مالیت سے زائد کے زیورات و نقدی لوٹ لی 

28 May, 2024 | 02:48 PM

(وقاص احمد)ڈیفنس کے علاقے میں اکیلے ڈاکو نے گن پوائنٹ پر واردات کر ڈالی،ڈاکو نے فیملی کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ 25 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔
ڈیفنس میں اکیلے ڈاکو نے گھر لوٹ لیا۔ڈاکو گن پوائنٹ پر فیملی کو یرغمال بنا کر 1 کروڑ 25 لاکھ کے زیورات اور نقدی لے گیا ۔ڈیفنس اے تھانے میں درج مقدمے کے مطابق گزشتہ رات ڈاکو دیوار پھلانگ کر شہری وقار کے گھر داخل ہوا، ڈاکو نے بیڈ روم میں گھس کر گن پوائنٹ پر فیملی کو یرغمال بنایا  اورگھر سے زیورات، نقدی اور قیمتی اشیاء لے گیا۔ڈیفنس اے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ تین ڈاکو آئے ،جن سے دو گھر کے باہر کھڑے رہے جبکہ ایک گھر کے اندر داخل ہوا۔ 

مزیدخبریں