سی ٹی او لاہور کا شدید گرمی میں مختلف شاہراہوں کا دورہ، ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا

28 May, 2024 | 02:14 PM

سٹی42:سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر  کا شدید دھوپ اور گرمی میں مختلف شاہراہوں کا دورہ ، فلیٹی ہوٹل اور پنجاب اسمبلی کے گردونواح میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شدید دھوپ اور گرمی میں مال روڈ  کے مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا جہاں انھوں نے جوانوں کی ڈیوٹی چیک کی اور ان کو بریفنگ دی۔ ایس پی سول لائنز،ڈی ایس پی مغلپورہ،ڈی ایس پی انارکلی،ڈی ایس پی کینٹ نے بریفنگ دی۔عمارہ اطہر  کی جانب سے ٹریفک وارڈنز کو احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت جاری کی گئیں۔

اس موقع پر عمارہ اطہر  کا کہنا تھا کہ تمام وارڈنز کو ٹھنڈے مشروبات، چھتریاں فراہم کردی گئیں ہیں، شدید گرم موسم میں ٹریفک وارڈنز کےلئے فلاحی اقدامات کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں