کاہنہ : موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

28 May, 2024 | 12:38 PM

 وقاص احمد:  کاہنہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کر دیا ۔

 واقعہ سینڑل پارک کے قریب پیش آیا ۔موٹر سائیکل سوار 3  ڈاکوؤں نے شہری کو روکنے اور لوٹنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق شہری نے مزاحمت کی تو  ڈاکوؤں  نے گولی چلا دی ۔پولیس نے زخمی شہری کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی  ہے، جلد ملزمان گرفتار کر لیے  جائیں گے۔
 

مزیدخبریں