ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف کی آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی

آئی ایم ایف کی آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: وفاقی بجٹ 2024.25  کے حوالے سے آئی ایم ایف  نے آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔

 آئی ایم ایف نے نئے مالی سال پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں اضافےکا تخمینہ لگا دیا، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں 4 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز اضافے کا امکان ہے،آئندہ مالی سال پاکستان کی درآمدات میں 5 ارب 51 کروڑ 70 لاکھ  ڈالرز اضافے کا تخمینہ ہے۔

 آئی ایم ایف  کا کہنا ہے کہ نئےمالی سال پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب35 کروڑ20لاکھ ڈالرزاضافےکا امکان ہے،آئندہ مالی سال پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر27 ارب 92 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ہوسکتا ہے۔

 آئی ایم ایف نے نئے مالی سال درآمدات کاحجم 60 ارب 48 کروڑ ڈالرز رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ  آئندہ مالی سال پاکستان کی برآمدات 32 ارب56 کروڑ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال پاکستان کا تجارتی خسارہ 23 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہنے کا امکان ہے،جاری مالی سال پاکستان کی درآمدات 54 ارب 96 کروڑ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے،رواں مالی سال کےاختتام تک برآمدات31 ارب20 کروڑ ڈالرز پر پہنچنےکا امکان ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer