جنید ریاض : صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کوایٹمی قوت بنانے والی مسلم لیگ ن تعلیم میدان میں بھی ملک کومضبوط بنائے گی ۔
یوم تکبیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، تعلیم میں بھی ناقابل تسخیر بنائیں گے۔پاکستان کو تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا مشن لے کر آئے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پاکستان کو تعلیم کی طاقت سے ہمکنار کر کے دنیا کا مقابلہ کریں گے۔ایٹمی ترقی کے بعد تعلیمی لحاظ سے ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے۔ رانا سکندر حیات نے بتایا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ایٹمی قوت بنایا، تعلیمی قوت بھی بنائیں گے۔