ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹامپ ڈیوٹی  کی شرح بڑھائی جائے،سفارشات حکومت کو پیش

پنجاب میں اسٹامپ ڈیوٹی  کی شرح 2سے 10گنا بڑھانےکی سفارشات حکومت کو پیش کردی گئی۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)  پنجاب میں اسٹامپ ڈیوٹی  کی شرح 2سے 10گنا بڑھانےکی سفارشات حکومت کو پیش کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  بیان حلفی، معاہدوں، طلاق، پاور آف اٹارنی، کرایہ داری سمیت دیگر کیلئے اسٹامپ ڈیوٹی بڑھانے کی سفارشات کی گئی ہے۔ سٹامپ ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 4ارب 21کروڑ روپے عوام کی جیبوں سے مزید نکلوائے جائیں گے۔

بیان حلفی کا ریٹ 100روپے سے بڑھا کر 300روپے, غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کیلئے اسٹامپ ڈیوٹی 1200سے بڑھا کر 3ہزار روپے، 5لاکھ تک کے معاہدے کی اسٹامپ ڈیوٹی 1200سے 3ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 طلاق کے لئے سٹامپ فیس 100روپے سے 10 گنا بڑھا کر 1 ہزار روپے جبکہ اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 4ارب 21کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوگا ۔