قیصر کھوکھر : سرکاری کالونیوں میں غیر قانونی رہائش پذیر افراد کیخلاف آپریشن کا فیصلہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور نے غیر قانونی آلاٹیوں کو نکالنے کی ہدایت کردی ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور نے سٹیٹ افسر کو ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری کالونیوں کا سروے کیا جائے اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سرکاری رہائشگاہوں سے فوری نکالا جائے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ سرکاری کالونیوں میں سکیورٹی کا بھی مناسب بندوبست کیا جائے،اور چوری کی وارداتوں کاتدارک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن الاٹیوں کی الاٹ منٹ مدت پوری ہو چکی ہے، ان سے گھر فوری خالی کروائے جائیں اور نئے آلاٹیوں کے حوالے کئے جائیں۔