ہیٹ سٹروک:ہسپتال مریضوں سے بھر گئے

28 May, 2024 | 11:44 AM

عظمت مجید : احتیاط کیجیے کہیں اپ بھی شدید گرمی میں ہیٹ سٹروک کو شکار نہ ہوجائیں!

گرمی کی شدت کے باعث جہاں شہری نڈھال ہیں  وہاں بداحتیاطی کے باعث شہری ہیٹ سٹروک کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں میں رپورٹ،سینکڑوں مریض شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ،جنرل ہسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ سٹرو ک کے 15 مریض ،میو ہسپتال میں  18،سرگنگارام ہسپتال میں  9،سروسز میں 20 اور جناح ہسپتال میں 10 کے قریب مریض  رپورٹ ہوئے۔

ہیٹ ویو سے خود کو کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔ دن کے گرم ترین وقت میں باہر جانے سے گریز کریں۔ اگر ہو سکے تو سخت جسمانی سرگرمی سے پرہیز کریں، لیکن اگر ایسی سرگرمیاں ناگزیر ہوں تو انہیں دن کے نسبتاً ٹھنڈے وقت میں کریں۔

  سورج سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال ضرور کریں۔پانی ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں اور وقفے وقفے سے پیتے رہیں۔ اگر او آر ایس ملا لیں تو زیادہ بہتر ہو گا تاکہ جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی با آسانی پوری ہو جائے۔

کیفین والے مشروبات یعنی چائے یا کافی کے زیادہ استعمال سے گریز کریں کیونکہ ان سے جسم پانی یا سیال سے زیادہ محروم ہوتا ہے اور گرمی سے متعلق مسئلے کی شدت بدتر ہوسکتی ہے۔

 گھر سے باہر نکلتے ہوئے پانی کی بوتل اپنے پاس رکھیں اور طبیعت بگڑنے پر فوری پانی کا استعمال کریں۔ ویسے بھی پانی کا استعمال کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔

 گھر سے باہر جاتے ہوئے سر کے اوپر ہلکا ٹھنڈا کپڑا رکھ لیں تو زیادہ بہتر ہے۔ہلکے رنگ کے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں۔

  گرم/مرطوب موسم کے دوران نمکین کھانوں کا استعمال کریں۔ گرمی کی لہر کے دوران جسم کو ٹھنڈا اور ہائیڈریٹ رکھیں، جس کے لیے کولڈ پیک اور گیلا تولیہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔


 

مزیدخبریں