رومیل الیاس: کوٹ آرائیاں رائیونڈروڈ پر پنجاب رکشہ یونین کامہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ، مہنگی بجلی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
چیئرمین پنجاب رکشہ یونین عرفان علی کی قیادت میں رکشہ ڈرائیورز بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔مظاہرین نے مہنگی بجلی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ْ
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مراعات یافتہ طبقہ مفت بجلی استعمال کررہاہےامراءنےسولرپینل لگوالئے ہوئے ہیں۔غریب کو بجلی کا بل دے کر بھی بجلی نہیں مل رہی ہے۔رکشہ ڈرائیورز جو کما رہے ہیں وہ چالان اور بل بھر دیتے ہیں۔عام آدمی سے تاوان کی صورت میں بجلی کے بل لئے جا رہے ہیں،حکومت دیہاڑی دار کی مشکلات کا خیال کرے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ عام آدمی کو سولر پینل دئیے جائیں 300یونٹ استعمال کرنےوالوں کوریلیف دیاجائے ۔