(عرفان ملک)حوالہ ہنڈی وغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیض محمد اور طاہر سجاد شامل ہیں۔ملزمان کو میکلوڈ روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا،ملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے کارندے ہیں،ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔
ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان سے 9 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے،ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ، رجسٹرز اور رسیدیں بھی برآمد،ملزمان برآمد ہونیوالی کرنسی بارے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔