ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نان روٹی کے بعد ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی کا اقدام

 نان روٹی کے بعد ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی کا اقدام
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : حکومت کی جانب سے نان روٹی کے بعد ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی کا اقدام ، ڈبل روٹی، رس اور’’ بن‘‘ سمیت دیگر بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
 ڈپٹی کمشنرز نے ضلعوں میں بننے والی ڈبل روٹی 20 روپے کم کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزیر خوراک کی سربراہی میں کمیٹی نے بڑی ڈبل روٹی کی قیمت میں 30 روپے کمی،دو سو روپے والی ڈبل روٹی کی قیمت 20 روپے قیمت کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔سو روپے والی ڈبل روٹی کی قیمت میں 10 روپے کمی ، بن کی قیمت میں 5 روپے کمی ،’’رس‘‘ کے 240 روپے والے پیکٹ میں 20 روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔بسکٹ، باقر خوانیاں، کیکس اوردیگر بیکر ی آئٹمز کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بیکری مالکان سے مذاکرات کے بعد آج ٹوٹیفکیشن متوقع ہے۔

Ansa Awais

Content Writer