ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر 19ویں منزل سے گر کر ہلاک

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر 19 ویں منزل کے اپارٹمنٹ سے گر کر ہلاک ہو گئی۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر 19 ویں منزل کے اپارٹمنٹ سے گر کر ہلاک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں 30 سالہ بھارتی خاتون 19 ویں منزل  میں اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گرکر جان کی بازی ہار گئی۔ خاتون کی شناخت شنیفہ بابو کے نام سے ہوئی ہے جو  2 بیٹیوں کی ماں تھی ۔

شنیفہ کے سوشل میڈیا پر ہزاروں فالوورز تھے اور وہ کافی مقبول تھیں، وفات سے قبل ان کی والدہ بھی ان سے ملنے کیلئے فجیرہ میں موجود تھیں،موت سے پہلے جمعرات کو ایک ٹک ٹاک پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ’مجھ سے محبت نہ کرو، میں تمہارا دل توڑ دوں گی۔‘

 ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم کیا ہوا، یہ واقعہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت ان کا شوہر، ماں اور بچے اپارٹمنٹ میں موجود تھے،شنیفہ کی پرورش متحدہ عرب امارات میں ہوئی اور ان کا پورا خاندان یہیں رہتا ہے،سماجی کارکنوں کے مطابق شنیفہ کی والدہ اور شوہر دونوں رسمی کارروائیوں کو پورا کرنے کے لئے اتوار کی علی الصبح  تک پولیس اسٹیشن میں موجود تھے،متوفی کی نعش فجیرہ ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔

 شنیفہ کے شوہر ایک کاروباری شخصیت ہیں، جن کی امارات میں اپنی تعمیراتی فرم ہے، اس جوڑے کا تعلق جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ سے تھا۔