حسن علی: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے مختلف وفود سے ملاقات ،ملاقات میں پیپلزپارٹی ساہیوال، قصور اور پی وائے او کے عہدیداران نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو مبارکباد پیش کی۔
ساہیوال، قصور اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (پی وائے او) کے وفود نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پیپلزپارٹی ساہیوال، قصور اور پی وائے او کے عہدیداران نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو مبارکباد پیش کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فرداً فرداً تمام افراد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنےاور کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہے۔پنجاب کی بہتری اور اپنی آئنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ملاقات میں سیکریٹری انفارمیشن شہزاد سعید چیمہ اور سیکریٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹس احسن رضوی نے بھی شرکت کی ۔